7 جون، 2026، 8:43 PM

صحافی کے سخت سوالا پر ٹرمپ برہم، انٹرویو ادھورا چھوڑ کر نکل گئے

صحافی کے سخت سوالا پر ٹرمپ برہم، انٹرویو ادھورا چھوڑ کر نکل گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران صحافی کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف میڈیا اداروں پر سخت تنقید کی بلکہ اپنا مائیکروفون پھینک کر انٹرویو بھی ادھورا چھوڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران این بی سی نیوز کی صحافی کرسٹن ویلکر کے ساتھ تند و تیز جملوں کے تبادلے کے بعد برہم ہو گئے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران بعض سوالات پر اختلاف شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد ٹرمپ نے صحافی اور متعدد امریکی میڈیا اداروں پر جملے کسے۔ انہوں نے صحافی کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس کے ساتھ ساتھ اے بی سی، سی بی ایس اور سی این این کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق کشیدہ ماحول کے بعد ٹرمپ نے اپنا مائیکروفون بند کیا اور انٹرویو ختم کر دیا۔

News ID 1939625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha